سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار‘انشاء اللہ’میں ایک ساتھ؟

10 Aug, 2018 ڈان نیوز
بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان اگرچہ پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے، سونم کپور، کترینہ کیف، رانی مکھرجی، جیکولین فرنانڈس، مادھوری ڈکشٹ اور پریٹی زنٹا سمیت متعدد بولی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔تاہم وہ آج تک بولی وڈ ‘پدماوتی’ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔اگرچہ دپیکا پڈوکون متعدد بار سلمان خان کے ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں اور دونوں اداکاروں نے مختلف اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔تاہم آج تک دونوں نے کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ماضی میں دونوں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کر چکے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی ویلیکن اب اطلاعات ہیں کہ سلمان جلد ہی پہلی بار ڈمپل گرد دپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔جی ہاں، ڈی این اے انڈیا نے اپنی میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ‘انشاء اللہ’ میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔جہاں اس فلم میں دونوں اداکار پہلی بار دکھائی دیں گے وہیں سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ بھی سلمان خان 11 برس بعد کام کرتے نظر آئیں گے۔دپیکا پڈکون دبنگ ہیرو کے ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہی ہیں—فوٹو: کلرز ٹی ویاس فلم سے قبل سلمان خان فلم ساز کی 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ‘سانوریا’ میں نظر آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سنجے لیلیٰ بھنسالی نے کچھ عرصہ پہلے ہی انڈین فلم موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسیی ایشن میں ‘انشاء اللہ’ نامی فلم کا نام رجسٹرڈ کروایا تھا۔اگرچہ تاحال سنجے لیلیٰ بھنسالی نے فلم کی کاسٹ سے متعلق اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس پر مبنی ہوگی اور اس کی دیگر کاسٹ میں اور کون شامل ہوگا، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم ساز اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 2019 کے آخر یا 2020 میں شروع کی جائے گی۔ٹی وی شوز میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوتے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: