صادق آباد: پولیس کا سرچ آپریشن، 24 اشتہاری ملزمان گرفتار

11 Aug, 2018 اب تک
صادق آباد: پولیس کا سرچ آپریشن، 24 اشتہاری ملزمان گرفتارصادق آباد:(10 اگست 2018) پولیس کا ماچھکہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب 24 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی جاوید اختر کے مطابق صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب 24 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار افراد میں سے 15 اشتہاری قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عںاصر کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: