شہر قائد کے باسی ’’ فائیٹو پلانکٹون‘‘سے پریشان

10 Oct, 2018 چینل24
کراچی ( 24نیوز )شہر قائد کی فضا میں ناگوار بدبو نے شہریوں کو تجسس کے ساتھ پریشانی میں مبتلا کردیا ، ماہرین نے شہر میں بدبو کی وجہ فائیٹو پلانکٹون نامی سمندری پودوں کو قرار دے دیا۔ ضرور پڑھیں تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ ، محمد معظم خان کے مطابق شہر میں بدبو " فائیٹو پلانکٹون " نامی سمندری پودوں کی وجہ سے پھیلی ہے، محمد معظم خان نے بتایا کہ یہ آبی پودے ہر سال ستمبر کے آخر میں پیدا ہوتے ہیں اور ان میں سے مردہ پودے ساحل پر آجاتے ہیں، اکتوبر کے مہینے میں مون سون کا سیزن ختم ہونے کے بعد سمندری ہواؤں کا رخ تبدیل ہو جاتا ہے، جس کے باعث مردہ پودوں کی بدبو فضا میں شامل ہو جاتی ہے ۔ ضرور پڑھیں محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کے یہ ہر سال کا معاملہ ہے ،گذشتہ برس یہ بدبو شہر میں دو دن تک رہی تھی، سمندری ہوائیں چلنے کے بعد یہ بدبو ختم ہو جائے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: