دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن (ورلڈ آرتھرائٹس ڈی) کل12 اکتوبر کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

11 Oct, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پا کستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن(ورلڈ آرتھرائٹس ڈی) کل 12 اکتوبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگاجبکہ اس موقع پر وفافی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی نیز حکومت پاکستان، محکمہ صحت پنجاب، پاکستان سوسائٹی برائے ریوما ٹولوجی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،آرتھو پیڈک کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینارز،کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں کا اہتمام کیاجائیگا جس میں ہڈیوں کے امراض، جوڑوں کے درد کے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ، آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات، وجوہات، علاج، تدارکی اقدامات، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔اس ضمن میں منعقدہ تقریبات سے شعبہ ریومو ٹالوجی، آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر الیکٹرانک و پر نٹ میڈیا عوام میں ہڈیوں کے بڑھتے ہوئے امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومنٹریز نشر اور مضامین شائع کرے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: