انڈونیشیا ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، تین افراد ہلاک

11 Oct, 2018 نیو
جکارتہ:انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے نے ایک مرتبہ انڈونیشیا کو لرزہ دیا ، شدید جھٹکوں سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جس سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ جزیرے بالی اور جاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، زلزلے کا مرکز بالی تھا ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اب تک 1763 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہیں ۔ خیال رہے کہ رواں برس اگست میںانڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ ضرور پڑھیں:سعودی ولی عہد نے جمال خا شقجی کے خلاف آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔ یاد رہے 8 ماہ قبل بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: