مزے مزے کااچار کھانےوالےخبردار ،ہوشیار ہوجائیں

08 Nov, 2018 چینل24
لاہور(24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور کےنواحی علاقہ کالا خطائی روڈ پر کارروائی کرتے ہو ئے ساٹھ ہزار کلو ناقص اچار برآمد کر لیا۔ ضرور پڑھیں تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے نواحی علاقہ کالا خطائی میں کارروائی کرتے ہوئے پروڈکشن یونٹ سے ساٹھ ہزار کلو مضر صحت اچار برآمد کر لیا ، ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اچار کی تیاری میں گلے سڑےپھل اور سبزیاں استعمال کی جارہی تھی،پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور ناقص اچار تلف کردیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والے 747مقامات کو سیل کیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کیا ہے، ماہ اکتوبر میں 43 ہزار 689 مقامات کی چیکنگ کی جس میں سے 747 مقامات کو سیل جب کہ 25 ہزار مقامات کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ضرور پڑھیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیل کیے گئے مقامات میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، پروڈکشن یونٹس اور دیگر فوڈ بزنس آپریٹر شامل ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: