یاسر شاہ کی دنیائے کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری

06 Dec, 2018 اب تک
یاسر شاہ کی دنیائے کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچریابوظہبی: (6 دسمبر 2018) اسٹارلیگ اسپنر یاسرشاہ آسٹریلوی کلیری گریمٹ کے بیاسی سالہ قدیم عالمی توڑ دیا۔ گریمٹ نے چھتیس ٹیسٹ میں دو سو وکٹیں لی تھیں۔ یاسر شاہ نے تینتیس ٹیسٹ میں ریکارڈ پر قبضہ کرلیا۔ ایشون کا وقت کے اعتبار سے تیز ترین دو سو وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی یاسرشاہ کے نام ہو گیا۔اسٹار لیگ اسپنر یاسرشاہ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے انیس سو چھتیس سے قائم عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ گریمٹ نے چھتیس ٹیسٹ میں تیز ترین دوسو وکٹیں لی تھیں۔ یاسرشاہ تینتیس ویں ٹیسٹ دوسری اننگ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے ول سمرول لیگ اسپنر کی دوسوویں وکٹ بنے۔ دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے چودہ وکٹیں لے کر عمران خان کا قومی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ فیصلہ کن جاری میچ کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے تک پہنچائی۔سیریز میں لیگ اسپنر اب تک ستائیس پلیئرز کومیدان بدر کرچکے ہیں۔بھارت کے ایشون نے سینتیس پاکستان کے وقاریونس اورآسٹریلوی ڈینس للی نے اڑتیس ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبورکیا۔ایشون نے وقت کے اعتبارسے چارسال تین سواکیس دن میں تیزترین ڈبل سنچری بنائی تھی۔ایشون کا عالمی ریکارڈ بھی یاسرشاہ نے اپنے نام کردیا۔یاسرشاہ نے چارسال چودہ دن میں دوسووکٹیں حاصل کرلیں اور وقت کے اعتبارسے بھی تیز ترین دوسووکٹوں کاعالمی ریکارڈ بنایا۔یاسرشاہ نے تینتیس ٹیسٹ کے مختصر کیریئر میں سترہ مرتبہ اننگ میں پانچ یا زائد پلیئرز کو آؤٹ کیا۔ وسیم اکرم اٹھاسی ٹیسٹ میں پچیس، عمران خان ایک سوچار ٹیسٹ میں تئیس اور وقاریونس چوراسی ٹیسٹ میں بائیس مرتبہ اننگ میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں