خسارہ کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

06 Dec, 2018 اب تک
خسارہ کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدریلندن: (06 دسمبر 2018) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر سال تیس بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ ہمیں خسارہ کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے لندن میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب بھی شریک تھے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں خسارہ کم کرنے اوربرآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو ہر سال 30 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ بڑھانے پر کام کررہے ہیں، جبکہ حوالہ اور ہُنڈی کا سدباب کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھائیں مگر ایکسپورٹ انڈسٹری کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: