گواہ نے زبان کھول ڈالی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا اصل مالک کون نکلا مسلم لیگ (ن) کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا

06 Dec, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے خواجہ برادران کو ایک اور جھٹکا، قیصر امین بٹ نے زبان کھول دی، پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان نکلے ۔ جمعرات کے روز چیئرمین پیراگون قیصر امین بٹ پھر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، قیصر امین بٹ نے نیب کے ساتھملاقات کے دوران جو بیان دینے کی بات کی تھی وہ بیان نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے قیصر امین بٹ کا 164 کا بیان ایک بار پھر قلمبند کیا گیا اوراپنے بیان میں قیصر امین بٹ نے کہا کہ خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیرا گون میں ففٹی ففٹی کا حصے دار بنایا، ندیم ضیا کا پچاس فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا، قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: