موٹورولا کے فولڈایبل فون کی تصویر لیک ہوگئی

24 Jan, 2019 نیو

لاہور:ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی موٹورولا آئندہ ماہ فولڈایبل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔

سمارٹ فون کا ڈیزائن سامنے آگیا ہے جو کہ ماضی کے ریزر فون سے ملتا جلتا ہے۔ فون میں ایک فولڈنگ سکرین اندر جبکہ چھوٹی اسکرین باہر موجود ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ڈیزائن کا پیٹنٹ 17 دسمبر کو جمع کرایا گیا ہے۔

فون کے سکرین سائز اور دیگر فیچرز سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔سمارٹ فون کی قیمت ممکنہ طور پر ڈیڑھ ہزار ڈالر تک ہو گی۔


 
« مزید خبریں