گریمی 2019 کا اعلان، لیڈی گاگا کے نام تین ایوارڈز

11 Feb, 2019 وائس آف امریکہ اردو
کراچی — 

اکسٹھویں گریمی ایوارڈ کا اعلان ہوگیا، امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بیک وقت تین تین ایوارڈ ز اپنے نام کرلئے ۔

میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز شمار ہونے والے ’گریمی ‘ کی تقریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاس اینجلس میںسجی۔

تقریب ہر بار کی طرح اس بار بھی رنگوں اور روشنیوں کے نور میں لپٹی ہوئی تھی۔اس پر سنگرز، ایکٹرز اور ایکٹریسز نے جو جلوے بکھیرے وہ یاد گار بن گئے ۔

اسٹیپلز سینٹر ستاروں کی ’بھرمار‘ اور ان کے فیشن ایبل ،دلکش ملبوسات سے جھلملا اٹھا جبکہ اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے سارا سماں منور کردیا۔

تقریب کی میزبان تھیں ایلیسیا کز جبکہ ایوارڈ کی پیشکش ’دی ریکارنگ اکیڈمی ‘کی طرف سے کی گئی۔

’ دس از امریکہ ‘کو’ سانگ آف دی ائیر ‘قرار دیا گیا ۔

لیڈی گاگا کے گانے کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ان کے گانے ’وئیر ڈو یو تھنک یو آر گوئنگ‘ کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ۔

گاگا نے تین میں سے 2 ایوارڈز بریڈلی کوپر کے ساتھ فلم’ اے اسٹار از بورن ‘ کے گانے’شیلو ‘ کے لئے حاصل کئے۔

’بیسٹ ریپ پرفارمنس ‘،اینڈرسن کو ان کے گانے’ ببلن‘ کے لئے دیا گیا۔پیریل ولیمز سال کے بہترین پروڈیوسر قرار پائے۔

کیسے مسگریوز کے البم’ گولڈن آور‘کو’البم آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا۔

ڈوپا لیپا ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ قرار پائیں۔

’سانگ آف دی ائیر ‘ یعنی ’دس از امریکہ‘ کوگایا ہے ڈونالڈ گلوور نے اور اسے لکھا ہے چائلڈش گوبنگ نے۔

’بیسٹ پاپ ووکل البم سوئٹنر‘ کا ایوارڈ ایریانا گرینڈلے ، لے اڑیں جبکہ ’بیسٹ ریپ سانگ گائیڈز پلان‘ کے لئے ڈریک کو ایوارڈدیا گیا ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں