آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

11 Feb, 2019 چینل24

دبئی (24 نیوز)آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان کے تین پوائنٹس کم ہوگئے تاہم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے کلدیپ یادو، دنیا کے دوسرے بہترین اسپنر بن گئے، جب کہ شاداب خان کو تیسری پوزیشن پر جانا پڑا۔پاکستان کے عماد وسیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پانچ درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ افغانستان کے راشد خان باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اٹھائیس درجے ترقی کے بعد اڑتالیس ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ،بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقہ میں شکست کے بعد ٹیم رینکنگ میں پاکستان کے تین اور بھارت کے دو پوائنٹس کم ہوگئے تاہم دونوں ٹیمیں اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں