آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کی ٹاپ پوزیشن قائم

11 Feb, 2019 اب تک
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کی ٹاپ پوزیشن قائمدبئی: (11 فروری 2019) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پوائنٹس میں ردوبدل کے باوجود ٹیموں درجہ بندی تبدیل نہیں ہوئی۔ بیٹنگ میں بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان چھٹے نمبر پر فائز، بولنگ میں شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ، بھارت دو ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے پر آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ پوائنٹس میں ردوبدل کے باوجود ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان کے تین، بھارت کے دو پوائنٹس کم ہوئے۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے چار، چار پوائنٹس بڑھ گئے۔ گرین شرٹس ایک سو پینتیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جس کے بعد بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بالترتیب دو سے پانچ نمبر پر فائز ہیں۔بیٹنگ میں بھارتی قائم مقام کپتان روہت شرما تین درجہ ترقی پا کر ساتویں نمبر پرپہنچ گئے۔ آٹھ سو پچیاسی پوائنٹس کے ساتھ بابراعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ کیویز کولن منرو ساٹھ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایرون فنچ تیسرے ایون لوئیس چوتھے نمبرپر ہیں۔ پاکستان کے فخرزمان کو چھٹے نمبر پر دھکیل کر گلن میکس ویل نے پانچویں نمبر پر ترقی کر لی ہے۔بولنگ میں افغان راشد خان بدستور نمبر ون پر فائز ہیں۔ بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایک درجہ ترقی پا کر کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ نیچے تیسری اور عماد وسیم پانچ درجہ بلند چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فہیم اشرف نویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل تیسرے پاکستانی بولر ہیں۔11.02.19 Babar Azam faheem ashraf Fakhar Zaman Imad Waseem Shadab Khan

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں