حفیظ اور شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے مکی آرتھرکی امیدوں کا محور

11 Feb, 2019 نوائے وقت

حفیظ اور شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئے مکی آرتھرکی امیدوں کا محور ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو اب ورلڈ کپ میں سینئرز کے چمکنے کا انتظار ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کیلئے رواں سال میگاایونٹ غیر معمولی ثابت ہو سکتا ہے ،ان کی کارکردگی اچھی رہی تو زائد سکور کی بدولت حریف ٹیموں پر دباؤ ڈالنا ممکن ہو سکے گا،محمد عامر کی ون ڈے فارم پر کافی پریشانی لاحق ہے ،ہماری طرح وہ بھی اس بات سے واقف ہے ،بال سوئنگ ہونے لگے تو پھر اس سے اچھا بالر کوئی بھی نہیں ہو سکتا۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: