امریکا چین تنازع: پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع

11 Feb, 2019 نوائے وقت

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور امریکا کی جانب سے ایک دوسرے ملک سے کی جانے والی درآمدات کے ٹیرف میں اضافہ اور دیگر تجارتی تنازعات کے نتیجہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 3.8 فیصد یعنی ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں قومی برآمدات میں 14 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 23.212 ارب ڈالر رہاتھا۔ رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کی تجارتی جنگ کے باعث آسٹریلیا، برازیل، بھارت، فلپائن اور ویتنام کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ چین امریکا کو 250 ارب ڈالر جبکہ امریکا چین کو 110 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے تاہم دونوں ممالک کے تجارتی تنازعات اور ٹیرف میں اضافہ سے امریکا اور چین کی باہمی تجارت میں کمی سے دیگر ممالک کو فائدہ ہو گا۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: