آئی ایم ایف نے عالمی معاشی بحران کا عندیہ دے دیا

11 Feb, 2019 نوائے وقت

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اقتصادی نمو میں کمی کے باعث حکومتوں کو ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تیاری کا مشورہ دے دیا۔

دبئی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں کہا کہ  ہم نے جو امید رکھی تھی اس کے مقابلے میں معیشت پروان نہیں چڑھ رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے فروری 2018 میں عالمی معیشت کی گراوٹ میں 3.7 سے 3.5 فیصد کمی کی پیش گوئی کی تھی۔

 کرسٹین لیگارڈے کا کہنا تھا کہ ’تجارتی تناؤ، ٹیرف میں اصافہ، فنانشنل مسائل، بریگزٹ کے غیر تسلی بخش نتائج اور چینی معیشت میں گراوٹ ممکنہ طور پر معاشی خطرات میں شامل ہیں۔

کرسٹین لیگارڈے نے امریکا اور چین کے مابین ٹیرف کی جنگ کو تجارتی تناؤ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عالمی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگ سے عالمی سطح پر منفی اثرات پیدا ہوں گے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں