سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

20 Feb, 2019 چینل24

کراچی (24 نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، فی تولہ سونا 69 ہزار600 روپے کا ہوگیا۔

 سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 69 ہزار 600 روپے ہوگئی،دس گرام سونا 943 روپے اضافے سے 59 ہزار 671 روپے کا ہوگیا،جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 54 ہزار 698 روپے فی دس گرام ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہورہا ہے،عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث فی اونس قیمت 1345 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں