بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل

20 Feb, 2019 نوائے وقت

بھارت میں انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، جے پور کی جیل میں 18 برس سے قید پاکستانی شہری کو پتھر مار مار کرشہیدکردیا گیا۔بھارتی جیل میں انتہا پسند ہندوؤں نے پتھر مار مار کر شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر شہید کردیا۔ بھارتی قیدیوں کے مشتعل ہجوم نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق پاکستانی قیدی کو 2001ء میں بھارتی گجرات سے گرفتار کیا گیا تھااور جے پور کی سینٹرل جیل میں قید تھا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور فرانزک ماہرین جیل پہنچ گئے اور دو حملہ آور ہندو قیدیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم پاکستانی قیدی شاکر اللہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ مشتعل ہندو قیدیوں نے پلوامہ حملے کے ردعمل میں پاکستانی قیدی پر حملہ کیا۔

بھارتی ہوٹلوں کے بعد بھارتی جیلوں میں بھی پاکستانی محفوظ نہیں رہے،پاکستانی قیدی کے جیل میں مارے جانے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

ضرور پڑھیں: چائنہ ریڈ کراس نے ہر کڑے وقت میں ہلال احمر پاکستان کیساتھ تعاون کیا، خالد بن مجید

ذرائع کے مطابق قیدی شاکر اللہ کو قتل کئے جانے کے وقت جیل حکام کہاں تھے؟ قیدیوں کے پاس پتھر کہاں سے آئے؟

ذرائع کے مطابق پاکستانی قیدی کا جیل میں قتل بظاہر حکام اور انتہا پسند قیدیوں کی ملی بھگت لگتا ہے،تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی حکام کی جانب سے اس معاملے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

رواں ماہ کی 14 تاریخ کو مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا بھی مسلسل شہریوں کو اشتعال انگیزی پر اکسا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 400 سے زائد پاکستانی قید ہیں جن میں اکثریت ماہی گیروں اور غلطی سے سرحد پارکرنے والوں کی ہے جب کہ کچھ سفری دستاویزات گم ہوجانے یا معیاد سے زیادہ دن مقیم رہنے کے جرم میں قید ہیں۔

ضرور پڑھیں: سعودی ولی عہد کا دورہ تعلقات کو بلندیوں تک پہنچائے گا، چراغ الدین شاہ

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں