’ہم گنہگار عورتیں ہیں۔۔۔‘

14 Mar, 2019 وائس آف امریکہ اردو
واشنگٹن — 

’’آپ پوسٹرز کی ’بےہودگی‘ کے بجائے، اگر یہ سوچیں کہ اس طرح کی بےہودگی یہ خواتین ہر روز برداشت کرتی ہیں تو اس کو ختم کرنے پر کیوں نہیں فوکس کیا جاتا‘‘: صبا اعتزاز زیادہ پرانی بات نہیں۔ بلوچوں نے اپنے لاپتہ بیٹوں، بھائیوں، باپ اور شوہروں کی بازیابی کے لئے ملک بھر میں پیدل مارچ کی۔ مرد، عورت، بوڑھے، بچے سب اس مارچ میں شامل تھے، جگہ جگہ پڑاؤ ڈالا۔ مہینوں تک در بدر رہے۔ لیکن مجال ہے کہ میڈیا نے کوئی چرچا کیا ہو، سرخیاں لگائی ہوں۔

آئے دن، مختلف شہروں میں، کبھی پریس کلب کے سامنے، سڑک پر، سرکاری دفاتر کے باہر، تھکے ہارے، دھول میں اٹے، ہاتھوں میں احتجاجی پوسٹر اٹھائے نظر آتے تھے۔ کبھی کبھار ان کی کوئی چھوٹی سی تصویر خالی جگہ پُر کرنے کے لئے لگا دی جاتی تھی مگر پھر وہی سناٹا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں