بریگیڈیئر(ر) اسد منیر نےخودکشی کرلی

15 Mar, 2019 چینل24

اسلام آباد(24نیوز) دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ بریگیڈیئر (ر)اسد منیر  نےخودکشی کرلی، نماز جنازہ شام 5 بجے ایچ 8 میں ادا کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق بریگیڈیئر (ر)اسد منیر  کیڈیڈ باڈی حساس ایریا ڈپلو میٹک انکلیو سے ملی جس کے بعد ڈی باڈی کو پمز ہسپتال شفٹ کردیا گیا،اسد منیر سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ بھی رہ چکے تھے،ان کےخلاف نیب نے گزشہ روز تحقیقات کی بھی منظوری دی تھی، مرحوم بریگیڈیئر اسد منیر کی نماز جنازہ شام 5 بجے ایچ 8 میں ادا کی جائے گی ۔

پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر بہت پریشان تھے،ان پر  نیب کی جانب سے ایف الیون میں ایک پلاٹ غیر قانونی بحال کرنے کا الزام تھا، بریگیڈیئر(ر)اسد منیر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی،خودکشی سے قبل بریگیڈئیر (ر)اسد منیر نے ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں مرحوم نے لکھا کہ چیف جسٹس میرے جانے کے بعد تحقیقات کرا لیں اور میرا نام کلیئر کرائیں،میرے سارے اثاثے سب کے سامنے ہیں۔

واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں