حملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ منسوخ

15 Mar, 2019 پبلک نیوز

پبلک نیوز: حملے کے وقت بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی۔ کھلاڑیوں نے بہاگ کرجان بچائی۔ حملہ کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کل ہونے والا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

 

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے لیکن خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

 

بنگلادیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ ہوئی تاہم الحمد اللہ  اللہ نے ہمیں محفوظ رکھا، دوبارہ اس طرح نہیں دیکھنا چاہتے۔

 

Alhamdulillah Allah save us today while shooting in Christchurch in the mosque...we r extremely lucky...never want to see this things happen again....pray for us

— Mushfiqur Rahim (@mushfiqur15) March 15, 2019

کرکٹر تمیم اقبال نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ پوری ٹیم حملے میں محفوظ ہے۔

Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers #christchurchMosqueAttack

— Tamim Iqbal Khan (@TamimOfficial28) March 15, 2019

 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔

Our heartfelt condolences go out to the families and friends of those affected by the shocking situation in Christchurch. A joint decision between NZC and the @BCBtigers has been made to cancel the Hagley Oval Test. Again both teams and support staff groups are safe.

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 15, 2019

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں