پلوامہ حملہ بھارت کی اندرونی سیاست ہے، اسد عمر

15 Mar, 2019 اب تک
پلوامہ حملہ بھارت کی اندرونی سیاست ہے، اسد عمراسلام آباد: (15 مارچ 2019) غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے منعقدہ کورس کی تقریب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے  پلوامہ حملے کو بھارت کی اندرونی سیاست قرار دے دیا کہا پاکستان تمام ممالک کیساتھ امن چاہتا ہے۔غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے منعقدہ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخی لحاظ سے مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے۔ پاکستان امن چاہتاہے گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کی گئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ سی پیک کی وجہ سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ ترکی کے ساتھ ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا ہے۔ پاکستان کے سعودی عرب سے بھی تذویراتی تعلقات مزید بلندیوں کی جانب جا رہے ہیں۔ افغانستان اورایران کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔وزیرخزانہ نے حالیہ بھارت کے حملے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ پلوامہ حملے کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کو تعلقات کو مستحکم بنانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔Asad Umar Foreign delegations Ministry of finance

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں