پنجاب پولیس کیلئےنئی ہدایات، مراسلہ جاری

15 Mar, 2019 چینل24

لاہور(24نیوز) پنجاب بھر میں عدالتی حکم پر پولیس کونئی ہدایات جاری کردی گئیں، قابل ضمانت مقدمات میں شواہد نہ ہونے پرایس ایچ اوضمانت دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو عدالت کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردیں گئی،اب قابل ضمانت مقدمات میں شواہد نہ ہونے پرایس ایچ اوضمانت دے سکتا، اس کے علاوہ عدالت نے مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری کی جائے۔

  پنجاب میں عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کاکہناتھاکہ پولیس افسران فوری پولیس اہلکاروں کو مراسلے پرآگاہی دیں،ایس ایچ اوز ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت اختیارات استعمال کریں،مراسلے کی کاپی آرپی اوز،ڈی پی اوز اور تمام شعبہ تفتیش کے افسران کو بھی ارسال کریں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں