لاستھ ملنگا کا آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

25 Mar, 2019 اب تک
لاستھ ملنگا کا آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانکولمبو: (24 مارچ 2019) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا نے آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔سری لنکا کے کپتان ملنگا نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے مئی اور جون میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لوں گا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد میرا کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتاہوں ۔ ملنگا نے اپنے انٹر نیشنل کرکیریئر کا آغاز 2004 میں کیا۔انہوں نے اب تک مجموعی طورپر 30 ٹیسٹ ، 218 ایک روزہ میچ اور 72 ٹی ٹوینٹی کھیلے ہیں۔ ملنگا سری لنکن ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں جبکہ وہ ون ڈے میں سری لنکن ٹیم میں تیسرے نمبر پر ہیں۔سری لنکن کپتان بھارت کی آئی پی ایل میں بھی کھیلتے رہے ۔AbbTakk News announcement Colombo Interview lasith malinga retirement Sports لاستھ ملنگا کا آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں