کونسا کھلاڑی کتنا فٹ؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع

15 Apr, 2019 پبلک نیوز

لاہور (پبلک نیوز) میگا ایونٹ ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گیا۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی 18 اپریل کو ورلڈ کپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کا اعلان کریں گی۔

 

میگا ایونٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے ممکنہ 22 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ  طور پر شروع ہو گئے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن، فزیو کلف ڈکن اور ٹرینر گرانٹ لوڈن پر مشمل ٹیم کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لے رہی ہے۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد دوسرا مرحلہ ٹیم سیلکشن کے بعد 20 اور 21 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا جہاں کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں فیلڈنگ بیٹنگ اور میچ پریکٹس کریں گے۔ کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عباس، شاداب خان، محمد حسنین اور عابد علی فٹنس  ٹیسٹ دے چکے ہیں۔

 

سیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، عابد علی، آصف علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

 

پی سی بی کی جانب سے فٹنس کے لیے 17.4 سکور کرنے کا بنچ مارک  مقرر کیا گیا ہے جو کھلاڑی اس بنچ مارک تک پہنچ پائے گا وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر پائے گا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں