اداکار ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

16 Apr, 2019 اب تک
اداکار ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئےلاہور:(16 اپریل 2019) اداکار ببو برال کومداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے۔پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اورٹی وی کے ذریعے اپنے فنسے لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے ناموراداکار ببو برال کو دنیا سے رخصت ہوئے آٹھ برس بیت گئے ہیں۔اداکار ببو برال انیس سو چونسٹھ میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئےان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔انہوں نے اٹھارہ برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز اپنے آبائی شہر سے کیا اور بعد ازاں آگے بڑھنے کی لگن انہیں لاہور کھینچ لائی۔تین عشروں پر محیط اپنے فنی کیریئر میں ببو برال نے نہ صرف اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ ڈرامے لکھ کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ان کے بے شمار ڈراموں نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں لیکن اسٹیج ڈرامہ شرطیہ مٹھے میں ان کی شاندار پرفارمنس نے اصل شہرت دلائی۔فن مزاح کا یہ چمکتا دمکتا ستارہ سولہ اپریل دوہزار گیارہ کو طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔Abbtakk Entertainment AbbTakk News Abbtakk Pakistan Actor Babu Baral Actor Babu Baral 8th Death Anniversary LAHORE Pakistan pakistan news

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں