’’میں نے بہت زیادہ محنت کی تھی مگر۔۔۔‘‘۔

17 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہ بناپانے پر فاسٹ بولر تسکین احمد رو پڑے، البتہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے پُراعتماد بھی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران تسکین احمد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پا سکے، انھوں نے کہاکہ میں نے فٹنس کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی مگر شاید کوشش میں کمی رہ گئی، میں اسے اپنے بدقسمتی قرار دینے کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں، مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ مستقل مزاجی سے پرفارم کرتے ہوئے ٹیم میں ضرور واپس آؤں گا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں