بدنام زمانہ دہشتگرد سادھوی پراگیا ٹھاکر بھوپال سے امیدوار نامزد

18 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) الیکشن جیتنے کا جنون میں مودی کی پارٹی نے تمام حدیں پار کر دیں۔ بدنام زمانہ دہشت گرد سادھوی پراگیا ٹھاکر کو بھوپال سے امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ سادھوی لوک بھا کے انتخابات میں ڈگ وجے سنگھ کے مدمقابل کھڑی ہوں گی۔الیکشن جیتنے کے لیے دہشتگردوں کا سہارا، بی جے پی ہر حد پار کرنے کے لیے تیار، نریندر مودی کی پارٹی نے مالی گاؤں دھماکے کی مرکزی ملزم سادھوی پراگیا ٹھاکر کو ٹکٹ جاری کردی۔سادھوی پراگیا ٹھاکر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے الیکشن لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ ڈگ وجے سنگھ سے ہوگا۔سادھوی پراگیا پر 2008ء کے مالی گاؤں میں بم دھماکے کروانے کا الزام ہے جس میں 10 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے تھے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں