بھارتی وزیر خارجہ نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

19 Apr, 2019 اب تک
بھارتی وزیر خارجہ نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیانئی دہلی: (18 اپریل 2019) بالاکوٹ میں حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری نہیں مرا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی اعلان کی تصدیق کردی ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے حملے میں تین سو عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ہی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کی نفی کی۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو بھارتی لڑاکا طیاروں نے آزاد کشمیرکے علاقے بالا کوٹ میں فضائی حملہ کیا تھا لیکن اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے کے فوری بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خود بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھاکہ بالا کوٹ پر فضائی حملے میں 300عسکریت پسند مارے گئے۔ سشما سوراج نے کہا کہ عالمی برادری کو بتادیاکہ بالاکوٹ میں حملہ پلوامہ دھماکے کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے ترجمان اور خود محکمہ خارجہ نے کہاتھاکہ بالا کوٹ میں بھارت کا 300عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔اس بھارتی حملے میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔AbbTakk News Indian Foreign Minister New Dehli Sushma Sooraj world بھارتی وزیر خارجہ نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں