کابل میں وزرات مواصلات و آئی ٹی کمپاؤنڈ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

20 Apr, 2019 اب تک
کابل میں وزرات مواصلات و آئی ٹی کمپاؤنڈ پر حملہ، 7 افراد ہلاککابل: (20 اپریل 2019) افغانستان کے درالحکومت کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے وزارت مواصلات اور آئی ٹی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا۔حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے 2 ہزار سے زائد ملازمین کو بحفاظت نکالا۔افغان وزرات داخلہ کے مطابق حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 8 شہری زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے اور آپریشن میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔7 DEAD AbbTakk News Afghanistan Kabul world کابل میں وزرات مواصلات و آئی ٹی کمپاؤنڈ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں