برائن لارا نے کس ٹیم سے ورلڈ کپ میں امیدیں باندھ لیں

22 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
ممبئی(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کی ورلڈ کپ کیلیے اپنی کیریبیئن ٹیم سے امیدیں بڑھنے لگیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم میں حیران کرنے کی صلاحیت موجود اور وہ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔برائن لارا کا کہنا ہے کہ شو پیس ایونٹ میں کامیابی کیلیے کیریبیئن ٹیم کو مستقل مزاجی سے اچھا پرفارم کرنا ہوگا، ہم یہ ثابت کرچکے کہ انگلینڈ اور بھارت کو زیر کرسکتے ہیں، ہم اپنے دن میں کسی بھی سائیڈ کو شکست دے سکتے ہیں مگر ساتھ میں ہم بنگلہ دیش اور افغانستان جیسی ٹیموں سے بھی ہارے ہیں، یہی چیز ٹیم کے لیے اچھی نہیں، ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرکے ٹیم اپنے چانس کو بہتر بناسکتی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں