بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

23 Apr, 2019 اب تک
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلینئی دلی: (23 اپریل 2019) بالی ووڈ میں جادو کھودینے والے اداکار سنی دیول نے اب سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔سنی دیول نے منگل کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ۔ سنی دیول نے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن سے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کرکے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر اداکار نے کہا کہ انہوں نے نریندر مودی کی شخصیت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن نے سنی دیول کی بی جے پی میں شمولیت پر کہا بارڈر فلم میں محافظ کا کردار ادا کرنے والے سنی دیول نے اسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی تھی۔خیال رہے کہ ماضی میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی پہنچان بنانے والے سنی دیول کچھ عرصے سے بڑے پردے پر کامیاب واپسی کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں لیکن ان کی پے در پے کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئی ہیں۔AbbTakk News BJP Bobby Deol Entertainment بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں