موبائل فون استعمال نہیں کرنا، پالتو ڈوگی بچی کی نگرانی پر مامور

13 May, 2019 روز ٹی وی

بیجنگ عام طور پر بچے اپنے والدین کو چکمہ دے کر ہوم ورک کے دوران موبائل فون استعما ل کرنے لگتے ہیں لیکن چین میں ایک والد نے اس کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گیوزہاؤ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بچی کی ہر وقت خود نگرانی کی بجائے یہ کام پالتو ڈوگی کے حوالے کر دیا، ڈوگی کو ایسے ٹریننگ دی ہے کہ وہ بچی کے ہوم ورک کے دوران مکمل دھیان رکھتا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کر پائے۔

ڈوگی بھی اپنی ڈیوٹی خوب نبھاتا ہے اور کسی ہیڈ ماسٹر کی طرح بچی کے پاس کھڑے ہوکر اس پر نظر رکھتا ہے کہ ہوم ورک کی بجائے موبائل فون پر کوئی ویڈیو گیم تو نہیں کھیلی جا رہی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں