اگلا چاند مشن ” آرتیمس‘ ‘2024 تک خلا میں روانہ ہوگا: ناسا

15 May, 2019 جی این این
واشنگٹن : امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے اگلے چاند مشن کا نام ’ آرتیمس‘ ہوگا جسے 2024 تک خلا میں روانہ کرنے کے لیے رقم کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی خلائی مشن 2028 کی تاریخ میں 4 برس کی کمی کرکے پہلی مرتبہ خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا عہد کیا تھا۔ناسا کے سربراہ جم برائڈنسٹائن نے صحافیوں کو بتایا کہ خلائی ایجنسی کو دی گئی مدت کو پورا کرنے اور خلائی گاڑی کی تیاری کے لیے اضافی ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں