کاروباری ہفتے کا تیسرا روز: پکستان اسٹاک ایکسچینج 406 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

16 May, 2019 اب تک
کاروباری ہفتے کا تیسرا روز: پکستان اسٹاک ایکسچینج 406 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بندکراچی: ( 15 مئی 2019) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ابتدائی ایک گھنٹے میں 473 پوائنٹس اوپر چلا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 33 ہزار 885 پوائنٹس سے کاروبار شروع ہوا اور اختتام کے وقت 100 انڈیکس 34291 پر ٹریڈ کررہا تھا۔

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 92,188,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,167,578,244 پاکستانی روپے رہی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں