ڈالر کو پر لگ گئے، قیمت میں 5روپے سے زائد کا اضافہ

16 May, 2019 نوائے وقت

کراچی : انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو پر لگ گئے، ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے ۔جس کے بعد ڈالر 147 روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری 145 روپے میں ہو رہی ہے، اس وقت امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ڈالر دو روپے پچیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو چھیالیس روپے پچیس پیسے ہوگیاتھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر دوبارہ144روپے پر آگیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیز کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ کسی ایکسچینج کمپنی کو طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں