پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید، ایک زخمی

16 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ضلع پلواما کے شہر دالی پورہ میں بھارتی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ واقعے میں ایک کشمیری زخمی بھی ہوا، بھارتی فوج نے صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے کر ظالمانہ کاروائی کی۔کشمیریوں نے ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ واقعے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں