میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر وکلا بحث کیلئے طلب

16 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی، فریقین کے وکلا نے عدالت سے مزید بحث کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔اداکارہ میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس عتیق الرحمن کو میرا کا شوہر قرار دیا جبکہ اداکارہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی اور نہ ہی اس کے ساتھ شادی ہوئی لہٰذا عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں