جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری روان سال شروع ہو گی، ایئر چیف مارشل

16 May, 2019 اب تک
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری روان سال شروع ہو گی، ایئر چیف مارشلاسلام آباد: (16 مئی 2019) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی قوم کو خوشخبری۔ کہتے ہیں کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارے کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔ پاک فضائیہ میں مزید تین جے ایف سینوٹین تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔

ہر مشکل وقت میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے ،، فخر پاکستان،، جے ایف سیونٹین تھنڈر کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے، جینز ڈیفنس ویکلی، کو انٹرویو میں بتایا کہ ایسیا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ امید ہے کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہو گا۔

ائیر چیف مارشل نے بتایاکہ پاک فضائیہ میں مزید تین جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک ٹو طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف سیونٹین تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی جبکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف سیونٹین تھنڈر بی بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا شاہکار جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین آلات سے لیس ہے جو کہ جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے، پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید بارہ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔

پاکستان ایئر فورس نے 2009ء سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے ہیں جبکہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں