اسرائیلی خفیہ ادارے نے واٹس ایپ ہیک کر لیا

16 May, 2019 جی این این
تل ابیب: اسرائیل کے خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے واٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائیکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائیکرو فون اور کیمرے کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں