منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے، ذرائع

19 May, 2019 92 نیوز

 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس چوروں کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف ملے گا۔ منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

حکومت نے ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف  دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے 60 ہزار 375 ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرینگے۔

ذرائع کے مطابق 26 مختلف ممالک میں ملزمان کے خلاف مقامی قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ موخر  جبکہ ایف بی آر کو مقدمات قائم کرنے سے بھی روک دیا گیا  ہے۔ حکومتی اس اقدام سے ایف بی آر،ایف آئی اے اور دفتر خارجہ سمیت اہم اداروں کی ایک سال کی محنت بھی ضائع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک ایمنسٹی حاصل کرنے پر 6 فیصد  ٹیکس دینا ہو گا جبکہ پیسہ  پاکستان منتقل کرکے 4 فیصد پر کلین چٹ ملے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں