ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

21 May, 2019 نوائے وقت

 آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں شرٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، ہلکے سبز رنگ کی پٹیاں بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، ایک طرف پیلے رنگ کا ستارہ اور دوسری طرف ورلڈ کپ لوگو بنایا گیا ہے، وسط میں سفید رنگ سے پاکستان کا لفظ نمایاں کیا گیا ہے، پشت پر پاکستان کا پرچم، کھلاڑی کا نام اور نمبر ہے، شرٹ کے علاوہ کیپ میں بھی گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج ہے۔ورلڈ کپ کا آغاز 30مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین میچ کے ساتھ ہوگا، پاکستان ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں