سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کا اجلاس، اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کا جائزہ

23 May, 2019 اب تک
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کا اجلاس، اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کا جائزہاسلام آباد: ( 23 مئی 2019) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جلد بازی میں لیے گئے ریگولیٹری اقدامات مارکیٹ کی گراوٹ میں اضافے کا باعث بنے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پاس مارکیٹ کی نگرانی کا مؤثر نظام نہیں۔

دونوں ادارے اسٹاک مارکیٹ کی نگرانی کا جدید ترین سافٹ ویئر لگائیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پالیسی بورڈ نے بائے بیک شیئرز ریگولیشنز کی منظوری دے دی ۔ مارکیٹ سروئلینس سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے احکامات جاری کیے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں