ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے نظر ہوگیا

26 May, 2019 اب تک
ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے نظر ہوگیاانگلینڈ: ( 26 مئی 2019) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث بغیر شروع ہوئے ہی ختم ہو گیا۔

ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کے وارم اپ میچز کھیلے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کو اپنا دوسرا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلنا تھا۔

کارڈف میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہونا تھا جو وقفے وقفے سے بارش کے باعث نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں