وقت آگیا ہے کہ پی ٹی ایم سے متعلق واضح فیصلہ کرے،ڈاکٹر شاہد مسعود

26 May, 2019 جی این این
لاہور: مایہ ناز صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) کے خلاف ایکشن لے۔ جی این این کے پروگرام ”لائیو وود ڈاکٹر شاہد مسعود “ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی ایم سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہوگاکہ ان کے خلاف کارروائی کرنی ہے یا پھر ان سے مذاکرات کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے محسن داوڑ اور علی وزیر قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور دنوں اپوزیشن کی افطار پارٹی میں بھی شریک تھے، تاہم اب ریاست کو یہ بھی واضح کرنا ہوگا کہ پی ٹی ایم ایک سیاسی جماعت ہے یا کالعدم جماعت ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں