بےنامی اکاونٹس کیس، نیب کا اہم ملزموں کی گرفتاری کا فیصلہ

12 Jun, 2019 جی این این
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب ) نے بےنامی اکاونٹس کیس میں اہم ملزموں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا۔جس کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق بےنامی اکاونٹس کیس سے متعلق چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب )جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو تفصیلات فراہم کی گئیں جس میں حکام نے مراد علی، سہیل انور اور زین ملک سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی  جس کے بعد  نیب نے بےنامی اکاونٹس کیس میں اہم ملزموں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا۔جس کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اجازت مانگ لی جبکہ چیئرمین نیب نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں