مقبوضہ کشمیر میں مظالم :ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

13 Jun, 2019 جی این این
لاہور:ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیا،بھارت نےگزشتہ تین دہائیوں میں ہزاروں افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکر کے عالمی انصاف کی خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بغیر الزام یا مقدمے کے مشتبہ شخص کو دو سال تک قید رکھنے کا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھارتی اور عالمی انصاف کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ جموں و کشمیر کے فوجداری نظام کیساتھ مذاق اور احتساب، شفافیت اور انسانی حقوق کے احترام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ  آکار پٹیل کے مطابق یہ قانون بھارتی اور عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف اور مقبوضہ وادی میں حکام اور شہریوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ 44 صفحات کی اس رپورٹ میں 210 قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔جن میں سے  70 فیصد مقدمات میں قیدیوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار اور ایک جیسے الزامات کی بنیاد پر فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں