خلیج عمان میں تیل بردار بحری جہاز پر حملہ

13 Jun, 2019 اب تک
خلیج عمان میں تیل بردار بحری جہاز پر حملہ

مسقط:(13 جون 2019) عمان میں تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  دو بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیل بردار بحری جہاز کو تارپیڈو سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے بعد دو آئل ٹینکرز کو خالی کرالیا گیا جبکہ عملے کے تمام ارکان بھی محفوظ ہیں۔ سعودی میڈیا نے امریکی بحریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ علاقے میں موجود امریکی بحری جہاز مدد کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی، بحری جہاز امریکی ففتھ فلیٹ کا حصہ تھے جب کہ حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں