نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

پیر کو چارج سنبھالنے سے پہلے نومنتخب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی اسلام آباد کو چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستانی مقامی میڈیا کے مطابق علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کر لی تھی۔ 

علی ناصر رضوی کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا اور انہوں نے 22 دن بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

وہ اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ اُن کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں اور ان کا کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.