اسلام آباد،انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ابھرتے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ کو ہوگی

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل ( بدھ کو )ہوگی،اس کا مقصد ابھرتے ہوئے عالمی ماحول میں پاکستان کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اور مواقع کی ایک جامع باریک بینی کو فروغ دینا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس کا اہتمام فریڈرک ایبرٹ سٹفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان آفس کے اشتراک سے کیا گیا ہے جس کا ایجنڈا تین اہم موضوعات پر مرکوز ہوگا۔ پہلے ورکنگ سیشن کا عنوان ”افغانستان کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو کھولنا“ہے، اس سیشن میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال خاص طور پر پاکستان کی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسرے سیشن کا عنوان ”انحصار سے تنوع تک: مشرق وسطیٰ کا ارتقا“ ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے ماحول اور پاکستان کی علاقائی شراکت داری اور اقتصادی مفادات پر اس کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

تیسرے اور آخری سیشن میں ”افغانستان، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے غیر روایتی سلامتی کے خطرات“ سائبر وارفیئر، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی جیسے غیر روایتی خطرات سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے موضوعات کا احاطہ کرے گا، اس بات پر زور دیا جائے گا کہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق کانفرنس میں سکیورٹی خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت اور علاقائی استحکام پر ان کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ معروف بین الاقوامی اور پاکستانی سکالرز، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور سفارتکارکانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد ابھرتے ہوئے عالمی ماحول میں پاکستان کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اور مواقع کی ایک جامع اور زیادہ باریک بینی کو فروغ دینا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.